مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین نیاز حسین نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایرانی سرحدی محافظوں کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے مدیر نے اپنے پیغام میں اس دردناک واقعہ پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ ، ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سید نیاز حسین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے خلاف دہشت گردانہ حملے عالمی سامراجی طاقتوں کی انقلاب اسلامی کے ساتھ عداوت اور دشمنی جاری رکھنے کا واضح ثبوت ہے۔
سید نیازحسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی طرف سے ، سید ریاض حسین نجفی ، پاکستان کے حوزات علمیہ اور پاکستانی قوم کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کی غیور اور بہادر قوم کو اس غم انگيز واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ خاش میں ایرانی سرحدی محافظوں کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دو پاکستانی دہشت گرد بھی ملوث ہیں۔ ایران نے اس واقعہ پر پاکستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو دہشت گردوں کی حمایت کا ذمہ دار قراردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ